15 نومبر، 2016، 10:06 AM

ولادیمیر پوتین کی امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو

ولادیمیر پوتین کی امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں امریکہ اور روس کے درمیان تعمیری تعاون جاری رکھنے ۔اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارتی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
 روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس باہمی احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے اس موقع پر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ دیرپا اور مضبوط تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔

News ID 1868324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha